0
Friday 22 Feb 2019 15:12

کشمیر معاملہ پنڈت نہرو کیوجہ سے حل نہیں ہوسکا، امت شاہ

کشمیر معاملہ پنڈت نہرو کیوجہ سے حل نہیں ہوسکا، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ پنڈت جواہر لعل نہرو کی جانب سے اختیار کی گئی غلط پالیسی کی وجہ سے ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ کانگریس کو معاملے پر سیاست نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر معاملے کو حل کرنے کے لئے پنڈت نہرو کو سونپا گیا تھا جبکہ سردار پٹیل کو حیدرآباد کا معاملہ حل کرنے کے اختیارات دیئے گے تھے جن کو انہوں نے بخوبی انجام دیتے ہوئے حیدرآباد کو ملک میں شامل کر لیا لیکن کشمیر کا معاملہ ابھی تک ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ بھاجپا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی وجہ سے ہی ملک میں کئے جارہے حملوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سردار پٹیل وزیراعظم ہوتے تو کشمیر کا معاملہ اسی وقت حل ہوا ہوتا لیکن پنڈت نہرو کی وجہ سے معاملہ ابھی تک حل نہیں کیا جاسکا۔ کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھاجپا کے صدر نے کہا کہ پارٹی پلوامہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں پر سیاست کر رہی ہے لیکن حزب اختلاف کو اس سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ابھی تک سراجیکل سٹرائیک پر ابھی تک غیر یقینی کی صورتحال میں ہے اور پارٹی وزیر اعظم کر متعدد بار الزام عائد کر چکی ہے لیکن کانگریس سینئر لیڈر نوجوت سنگھ سدھو پاک آرمی چیف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملکی سیکورٹی کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ بھاجپا کو حب الوطنی کا درس دینے کی کوئی ضرورت نہیں، پارٹی ملکی مفاد کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 779371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش