0
Friday 22 Feb 2019 17:47

نواز شریف چاہتے ہیں کہ علاج کیلئے باہر بھیجیں یا جیل بھیج دیا جائے، عمران خان

نواز شریف چاہتے ہیں کہ علاج کیلئے باہر بھیجیں یا جیل بھیج دیا جائے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اپنا علاج کرانے کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، کیا ان کے علاج کیلئے پاکستان میں ہسپتال نہیں ہیں؟ راجن پور مین صحت اںصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج سرکاری ہسپتالوں کی حالت کی وجہ سے کوئی پیسے والا وہاں علاج کیلئے نہیں آتا۔ پاکستان کے ہسپتالوں کے نظام میں غریب آدمی سرکاری اور امیر پرائیوٹ ہسپتال میں جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران بیرون ملک سے علاج کراتے رہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا علاج باہر ہوتا رہا، ان کا داماد علاج کے بہانے باہر بھاگا ہوا ہے جبکہ بیٹا حمزہ شہباز بھی اس وقت بیرون ملک ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اپنے علاج کیلئے بیرون مل جانا چاہتے ہیں، وہ 3 بار وزیراعظم بنے، ان کے علاج پر 28 کروڑ خرچ ہوئے، اب ان کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے باہر بھیجیں یا جیل بھیج دیا جائے۔ وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیا شریف برادران کے علاج کیلئے پاکستان میں ہسپتال نہیں ہیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ صحت ایک بنیادی ضرورت ہے، لیکن غریب گھرانے میں بیماری سے بہت مشکلات آجاتی ہیں، ہم سارے پنجاب میں جتنے غریب گھرانے ہیں، ان سب کو صحت انصاف کارڈ دیں گے، اس سے علاج کے لئے ہر خاندان کے پاس 7 لاکھ 20 ہزار روپیہ آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں کا سب سے بڑا مسئلہ سزا و جزا کا نظام ہے، اس نظام کے قائم ہونے تک کوئی ادارہ ٹھیک نہیں ہوگا، پورا شریف خاندان علاج کے لیے بیرون ملک جاتا ہے، نبی (ص) نے کہا کہ امیر اور غریب کیلیے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، ملک میں طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے لندن میں محلات تسلیم کیے، لیکن ملکیت کی ایک دستاویز پیش نہ کرسکے، اگر پیش کر دیتے تو سارا کیس ختم ہو جاتا ہے، طاقتور اور کمزور کے احتساب کا ایک نظام ہونے سے ہی ملک آگے بڑھے گا، کرپشن کی یونین اور ٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی چوری بچانے میں لگی ہے، پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں، جتنا مرضی شور کرلو، جو چاہو کرلو، ایک ایک کا احتساب کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 779416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش