0
Friday 22 Feb 2019 19:34

گرفتاریوں کا خوف، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانتیں کرالیں

گرفتاریوں کا خوف، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانتیں کرالیں
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حفاظتی ضمانتیں کرالیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف کے باعث پی پی پی کے سابق وزرا اعجاز جاکھرانی اور جام خان شورو حفاظتی ضمانت لینے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ جام خان شورو نے نیب انکوائریز میں گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نیب ان کے خلاف مختلف انکوائریز کر رہا ہے، اگرچہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہوں، لیکن مزید الزامات میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ جام خان شورو نے عدالت سے درخواست کی کہ نیب کو مزید کسی انکوائری سے روکا جائے اور گرفتاری کو ہائیکورٹ کی اجازت سے مشروط کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز حسین جاکھرانی نے بھی ضمانت قبل از وقت گرفتاری درخواست دائر کر دی، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور نے بھی درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد 5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ان کی حفاظتی منظور کرلی اور انہیں نیب سے تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ پیپلز پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی راجا رزاق نے بھی عدالت سے رجوع کیا، جس پر ان کی بھی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 779444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش