QR CodeQR Code

پاراچنار، انڈیا مخالفت میں پاراچنار کے عوام کا احتجاجی ریلی

22 Feb 2019 20:34

مقررین نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کردیں۔ قبائل نے پاکستان کے لئے بے بہا قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ طوری بنگش اقوام کے عمائدین نے کہا ہے کہ قبائل مادر وطن کی دفاع کے لئے ہندوستان کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیر اہتمام ہندوستان کی دھمکیوں کے خلاف مرکزی جامع مسجد پاراچنار سے نماز جمعہ کے بعد بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء پاراچنار شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے، جہاں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، سابق سیکرٹری حاجی نور محمد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام ملکی دفاع اور سالمیت پر کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت اپنی ماضی سے سبق لیکر کسی بھی قسم مہم جوئی سے اجتناب کریں، وگرنہ ان کا وہی حشر کریں گے جو ماضی میں 65 اور کارگل میں کئی گئی تھی۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کردیں۔ قبائل نے پاکستان کے لئے بے بہا قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 779449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779449/پاراچنار-انڈیا-مخالفت-میں-کے-عوام-کا-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org