QR CodeQR Code

ضلع کرم، تنخواہوں کی بندش اور ملازمتوں سے برطرفی، محرروں کا مظاہرہ

22 Feb 2019 20:22

مظاہرین نے وزیراعظم، وزیراعلٰی و گورنر خیبر پختونخوا،  ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر، چیف سیکرٹری، کورکمانڈر پشاور اور بریگیڈ نائن ڈویژن کے بریگیڈیئر سے مطالبہ کیا کہ تمام محرران کو تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی اور ملازمتوں پر بحالی کرکے نئی مستقل آسامیاں تخلیق کرکے ان کو ملازمتیں دی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے ایجنسی ویلفیئر فنڈ سے بھرتی ہونے والے محرروں نے تنخواہوں کی بندش اور ملازمتوں سے برطرفی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس سلسلے میں اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 25 تک محرران ایجنسی ویلفیئر فنڈ سے 15 سالوں سے کرم میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ فاٹا انضمام کے وقت حکومت نے ان کی ملازمتوں کو تحفظ دینے کا وعدہ بھی کیا، لیکن اس کے باوجود 10 ماہ سے تنخواہیں بند ہیں۔ اس سلسلے میں محرران نے جب ڈی سی کرم کو تنخواہ کیلئے درخواست دی، تو انہوں نے تنخواہیں دینے کی بجائے ہمیں ملازمتوں سے فارغ کردیا، حالانکہ تمام متاثرہ محرران نے دہشتگردی کے باوجود حساس علاقوں میں ڈیوٹیاں دیں، جس کا صلہ ملازمتوں سے نکالنے کی صورت میں ملا۔ مظاہرین نے وزیراعظم، وزیراعلٰی و گورنر خیبر پختونخوا،  ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر، چیف سیکرٹری، کورکمانڈر پشاور اور بریگیڈ نائن ڈویژن کے بریگیڈیئر سے مطالبہ کیا کہ تمام محرران کو تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی اور ملازمتوں پر بحالی کرکے نئی مستقل آسامیاں تخلیق کرکے ان کو ملازمتیں دی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 779451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779451/ضلع-کرم-تنخواہوں-کی-بندش-اور-ملازمتوں-سے-برطرفی-محرروں-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org