0
Saturday 23 Feb 2019 02:00

نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ کلبھوشن یادیو کیس میں نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس میں بھارت کی جانب سے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیے جانے کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کے لیے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت میں زیر سماعت ہے، مقدمے میں بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے نواز شریف کا متنازعہ انٹرویو بطور ثبوت پیش کیا، نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو سے عالمی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ کمزور ہوا اور پاکستان کے لیے پوری دنیا میں شرم کا باعث بنا۔
خبر کا کوڈ : 779494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش