0
Saturday 23 Feb 2019 02:02

کسی بھی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائیگا، آرمی چیف

کسی بھی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ اور بگسر سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، فارمیشن کمانڈرز نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 779495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش