0
Saturday 23 Feb 2019 07:39

پاک بھارت جنگ سے 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو سکتی ہے، امریکی ماہرین

پاک بھارت جنگ سے 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو سکتی ہے، امریکی ماہرین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت میں پوری دنیا دو ہفتوں میں جوہری دھویں کی لپیٹ میں آ جائے گی اور 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو جائے گی اور تہذیب ختم ہو جائے گی۔ پاکستان اور بھارت دو پڑوسی ملک اور نیوکلیئر طاقت ہیں لیکن دونوں ممالک کے آپس میں تعلقات کشیدہ رہنے کی وجہ سے اکثر ہم جوہری جنگ کی باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو چھوٹی سی نیوکلیئر طاقتیں جن کے پاس ہیرو شیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند سو چوہری ہتھیار ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگنا پڑیں گے۔ امریکی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں دو ہفتوں میں جوہری بادل چھا جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 سے 50 میل کی بلندی تک فضا میں جوہری تابکاری سے امریکا تک میں کھڑی فصلیں سردی سے تباہ ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں امریکا میں بیٹھا کسان کئی سالوں تک 10 سے 40 فیصد تک کپاس، گندم اور چاول سے محروم ہو جائے گا۔ پوری دنیا کے پاس صرف 60 روز کی خوراک باقی بچے گی۔ امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نیو کلیئر ونٹر کی صورت میں زمین پر فصل نہیں اگے گی اور 90 فیصد آبادی قحط سالی سے مر جائے گی اور انسانی تہذیب ختم ہو جائے گی۔ ان کے بقول اس جنگ کے نتیجے میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا نا تو وہ ممالک جن کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہیں اور نا ہی وہ ممالک جنہوں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 779500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش