QR CodeQR Code

منی بجٹ آئندہ ہفتے منظور کروا لیا جائے گا، حماد اظہر

23 Feb 2019 08:23

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ کفایت شعاری کا آغاز وزیراعظم ہاؤس سے کیا، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 31 کروڑ روپے کم کیا گیا جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا ٹیکس اپنی شان وشوکت پر خرچ کیا، دس ارب ڈالر کا قرضہ اتارنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ آئندہ ہفتے منظور کروا لیا جائے گا، منظوری سے آف شور اکاؤنٹس اور اثاثوں پر ٹیکس عائد کیا جا سکے گا، ماضی کے حکمرانوں نے ٹیکس کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ کفایت شعاری کا آغاز وزیراعظم ہاؤس سے کیا، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 31 کروڑ روپے کم کیا گیا جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا ٹیکس اپنی شان وشوکت پر خرچ کیا، دس ارب ڈالر کا قرضہ اتارنا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بااثر لوگوں کو ٹیکس چوری نہیں کرنے دینگے، اگر بھارت پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس لگا سکتا ہے تو پاکستان بھی ایسا کرنے کا حق رکھتا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ڈائریکٹری کے اجرا بعد اب چیک کیا جائے گا کہ کس پارلمیٹرین نے کتنا ٹیکس دیا اور اس کے اثاثے کتنے ہیں؟
 


خبر کا کوڈ: 779506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779506/منی-بجٹ-ا-ئندہ-ہفتے-منظور-کروا-لیا-جائے-گا-حماد-اظہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org