0
Saturday 23 Feb 2019 09:55

پاکستان سمیت ساری دنیا اور انسانیت کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے، راشد نسیم

پاکستان سمیت ساری دنیا اور انسانیت کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے، راشد نسیم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا صرف پاکستان بلکہ ساری دنیا اور انسانیت کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے، اقتدار میں رہنے والی سابق پارٹیاں او ر موجودہ حکمران اسلامی نظام کے خلاف ایک ہیں، ان سیکولر پارٹیوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو اس کی اصل شناخت اور نظریے سے محروم کردیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی میں ایک ہی طرح کے لوگ ہیں، یہی لوگ ہر حکمران پارٹی میں ہوتے ہیں، مشرف کی آمریت کو کندھا دینے والے بھی یہی لوگ تھے، یہ دراصل لوٹ مار کرنے والے لوگ ہیں، جو ہر پارٹی میں شامل ہوکر اپنی لوٹ مار کو جاری رکھتے ہیں اور پھر اپنی کرپشن کی ناجائز دولت کو بیرون ملک منتقل کردیتے ہیں۔

راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے پاکستان کو ان لٹیروں، کرپٹ سرمایہ داروں اور وڈیروں سے نجات دلانے کے لیے رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے، جب تک ملک میں قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے مطابق نظام رائج نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی صرف وہ جماعت لا سکتی ہے، جس کی قیادت امانت و دیانت کے اعلیٰ معیار پر پوری اترتی اور خوف خدا رکھنے والی ہے، موجودہ اور سابق حکومتوں نے عوام کا بدترین استحصال کیا ہے، حکومت کی طرف سے غربت، مہنگائی اور بے روز گاری کو ختم کرنے کے بڑے دعوے کیے گئے تھے، مگر 6 ماہ کی کارکردگی سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمرانوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ ملک و قوم کو بحرانوں کی دلدل سے نکال سکیں، پاکستان کا مستقبل جماعت اسلامی اور دینی جماعتیں روشن کرسکتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 70 سالہ لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کے نظام سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 779539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش