QR CodeQR Code

پنجاب میں رینجرز مزید ایک ماہ تعینات رہے گی

23 Feb 2019 10:07

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کالعدم تنظیموں کیخلاف مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کے باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے باعث رینجرز کی تعیناتی کے فیصلے میں توسیع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی، پنجاب حکومت نے رینجرز کی تعیناتی میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی۔ پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کالعدم تنظیموں کیخلاف مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کے باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے باعث رینجرز کی تعیناتی کے فیصلے میں توسیع کر دی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 779547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779547/پنجاب-میں-رینجرز-مزید-ایک-ماہ-تعینات-رہے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org