QR CodeQR Code

جی بی میں اسماعیلی اسکاوٹس کا کردار قابل تعریف ہے، اسسٹنٹ کمشنر گلگت

23 Feb 2019 11:39

رواں سال بوائز اسکاوٹس نے گلگت شہر کے مختلف سڑکوں اور چوک پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے خدمات سر انجام دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا کے 40 ملین اسکاوٹس کی طرح اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن گلگت نے عالمی یوم اسکاوٹس کو جوش و خروش سے منایا۔ اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن گلگت کے زیراہتمام 337 اسکاوٹس نے اپنی خدمات سر انجام دے کر عالمی یوم اسکاوٹس منایا۔ رواں سال بوائز اسکاوٹس نے گلگت شہر کے مختلف سڑکوں اور چوک پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے خدمات سر انجام دیئے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال گلگت اور آغاخان میڈکل سنٹر گلگت میں بھی اپنے خدمات سرانجام دئیے۔ اس دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شارخ چیمہ نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسکاوٹس کا اہم کردار ہے۔ جب بھی گلگت بلتستان میں قدرتی آفات رونما ہو اسماعیلی بوائز اسکاوٹس صف اول میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکاوٹس کردار سازی، قابلیت کو اپنا شعار بنائیں اور اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے۔ اس تقریب سے چیئرمین اسماعیلی بوائز اسکاوٹس گلگت عادل کریم اور ڈسٹرکٹ اسکاوٹس کمشنر گلگت عمران حسین میر نے بھی خطاب کیا۔
 

 


خبر کا کوڈ: 779570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779570/جی-بی-میں-اسماعیلی-اسکاوٹس-کا-کردار-قابل-تعریف-ہے-اسسٹنٹ-کمشنر-گلگت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org