QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے کا سلسلہ جاری، کے ٹو سمیت کرگل لداخ روڈ بند

23 Feb 2019 11:53

جی بی میں برفانی تودے گرنے کے خطرات کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر گزشتہ کئی روز سے جاری شدید برفباری کے بعد برفانی تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ برفانی تودے گرنے کے باعث کے ٹو جانے والی سڑک مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ بلتستان کے تمام بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ کھرمنگ غندوس بیانہ کے قریب برفانی تودے گرنے کے باعث شاہرائے کارگل مکمل بند ہوگیا ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں پھنس گئیں اور لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ دوسری طرف ضلع نگر گلگت میں نیٹکو کی بس برفانی تودے کی زد میں آگئی ہے اور بس کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈرائیور سمیت تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کی طرفسے روڈ بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ ایکسکیویٹر کے ذریعے برف ہٹائے جارہے ہیں، لیکن تاحال روڈ کو بحال نہیں کرایا جاسکا ہے۔ محکمہ تعمیرات کے مطابق آج شام سے پہلے بلتستان ڈویژن کے تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹادی جائے گی اور سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی جائیں گی۔ مزید تودے گرنے کے خطرات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 779576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779576/گلگت-بلتستان-کے-مختلف-مقامات-پر-برفانی-تودے-گرنے-کا-سلسلہ-جاری-ٹو-سمیت-کرگل-لداخ-روڈ-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org