0
Saturday 23 Feb 2019 12:25

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریمورٹ کنٹرول حملہ میر علی کے علاقہ میں کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ جیسے ہی ان کا قافلہ گولڈن ایرو اسکول سے گزرا تو ان پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سپاہی رفیق، سپاہی عمران اور سپاہی عطاء الرحمٰن شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 779585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے