0
Saturday 23 Feb 2019 20:39

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، گورنر پنجاب

بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، گورنر  پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے جو کچھ کر رہے ہیں حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی، اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، جتنے بھی مقدمات چل رہے ہیں وہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں بنائے، پاکستان کے تمام اداروں کو آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے کام سرانجام دینے چاہئیے، کسی بھی ادارے پر عوام میں جاکر تنقید نہیں کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو غیر سیاسی اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں اداروں میں اگر خامیاں ہیں تو اسے درست کیا جا سکتا ہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ  عدالتوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیئے ہم تو اپنے خلاف آنیوالے فیصلوں پر کبھی عدالتوں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، بھارت کبھی جنگ کی دھمکی دیتا ہے تو کبھی پانی بند کرنے کی، اگر بھارت کی جانب سے جارحیت کی گئی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستانی عوام، سیاستدان کسی بھی جارحیت کیخلاف متحد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 779626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش