0
Saturday 23 Feb 2019 20:45

بھارت کو امن کیلیے پاکستان سے دشمنی ختم کرنی ہوگی، ترجمان پاک فوج

بھارت کو امن کیلیے پاکستان سے دشمنی ختم کرنی ہوگی، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امن کے لیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کو "اَن فالو" (ختم) کرنا ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتے ہیں، بہتر ہے کہ وہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کے ویژن کو بھی فالو کریں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امن کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کو ان فالو کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 779692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش