QR CodeQR Code

پاک بھارت کشیدگی، دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا

23 Feb 2019 20:47

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا، اس سلسلے میں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحدوں پر پاک بھارت کشیدگی کے تحت کسی بھی ہنگامی صورتحال  میں فوری رابطے کے لیے دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا، اس سلسلے میں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 779693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779693/پاک-بھارت-کشیدگی-دفتر-خارجہ-نے-کرائسز-مینجمنٹ-سیل-قائم-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org