0
Saturday 23 Feb 2019 21:53

وحدت کا عملی مظاہرہ، انجینئر محمد علی مرزا نے شیعہ طلباء کیساتھ ہاتھ کھول کر نماز ادا کی

وحدت کا عملی مظاہرہ، انجینئر محمد علی مرزا نے شیعہ طلباء کیساتھ ہاتھ کھول کر نماز ادا کی
اسلام ٹائمز۔ قرآن و سنت اکیڈمی کے سربراہ ممتاز عالم دین اور سوشل میڈیا پر فعال مفکر انجینئر محمد علی مرزا نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا اور جامعہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجنیئر محمد علی مرزا نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کی وحدت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں اور وہ ایک عرصے سے ملاقات کے خواہشمند تھے، آج ملاقات کا موقع مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو اتحاد کی جنتی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو وحدت کی لڑی میں پرونے کیلئے کوشاں ہیں اور حوالے سے وہ علامہ سید جواد نقوی کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

انجینئر محمد علی مرزا نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے مختلف مکاتب فکر میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہو کر ہم اسلام ناب محمدی کا ادراک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ انجینئر محمد علی مرزا نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلباء کیساتھ ہاتھ کھول کر نماز ظہر اور عصر اکھٹی ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ روایات میں ملتا ہے حضور نبی کریم نے بھی ہاتھ کھول کر نماز پڑھی اور ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء ملا کر پڑھی، اس لئے میں نے بھی وحدت اسلامی کیلئے ہاتھ کھول کر اور دونوں نمازیں ملا کر پڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور روابط کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ علامہ سید جواد نقوی نے انجینئر محمد علی مرزا کو جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔
خبر کا کوڈ : 779713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش