0
Saturday 23 Feb 2019 21:51

10 سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دیگا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

10 سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دیگا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 10 سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دے گا، جنوبی وزیرستان کے دوبارہ دورے کے موقع پر تھری جی اور فوری جی سروس سمیت دیگر اہم اعلانات کروں گا۔ وزیراعلٰی سیکرٹریٹ پشاور میں قبائلی اضلاع سے متعلق اجلاس میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ بہت جلد دوبارہ وزیرستان کے دورے میں تھری جی اور فور جی نیٹ سمیت اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ایڈوائزری کمیٹی سے ملاقات کی جائے گی، ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کا پلان وضع کردیا گیا ہے جو معاشی ترقی، روزگار، تعمیرنو، آبادکاری سمیت مشکلات کا دیرپا حل دے گا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرف سے ملنے والے وسائل نئے اضلاع کے عوام پر ہی خرچ کئے جائیں گے، نئے اضلاع کیلئے ترقی کا بہترین ماڈل لائیں گے، 10 سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دے گا۔
خبر کا کوڈ : 779714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش