QR CodeQR Code

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ میں شہید نواز عرفانی کے نام سے فری ٹیوشن اکیڈمی کی اختتامی تقریب

23 Feb 2019 21:58

مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں 2 مہینوں سے جاری مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری کے زیرسرپرستی شہید نواز عرفانی کے نام سے مفت ٹیوشن اکیڈمی کا آج اختتامی پروگرام انعقاد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں موسم سرما کی تعطیلات میں نواز عرفانی کے نام سے مفت ٹیوشن اکیڈمی کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں 2 مہینوں سے جاری مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری کے زیرسرپرستی شہید نواز عرفانی کے نام سے مفت ٹیوشن اکیڈمی کا آج اختتامی پروگرام انعقاد ہوا۔ جس میں اکیڈمی کے طلباء، اساتذہ، قومی مشران، علماء، زعماء اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپریم لیڈر حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ فدا حسین مظاہری پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے پیش امام علامہ فداحسین مظاہری، ہیڈماسٹر جناب مرجان علی، استاد جناب امان علی، استاد جناب اقبال حسین اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاراچنار کو تعلیم یافتہ بنائیں گے۔ واضح رہے کہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہونی والی فری ٹیوشن اکیڈمی میں جماعت نہم و دہم کے سینکڑوں طلباء نے استفادہ حاصل کیا۔ پروگرام کے آخر میں اکیڈمی کے ایام میں لینے والے ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شاگردوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 779715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779715/پاراچنار-مرکزی-امام-بارگاہ-میں-شہید-نواز-عرفانی-کے-نام-سے-فری-ٹیوشن-اکیڈمی-کی-اختتامی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org