0
Saturday 23 Feb 2019 22:19

بھارت سن لے پاکستانی عوام کا جذبہ ایٹم بم سے بھی خطرناک ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت سن لے پاکستانی عوام کا جذبہ ایٹم بم سے بھی خطرناک ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت، مگر بھارت سن لے کہ پاکستان کے عوام کا جذبہ ایٹم بم سے بھی خطرناک ہے، بھارت کی گیدڑ بھبکیاں کمزور ریاست حکمرانی اور سازش کرنے کی علامت ہیں، پوری قوم کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مورال بلند ہے، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، بھارت زیادہ دن کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا، جے پور جیل میں میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، بھارتی فوج کے دانت کھٹے کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک فوج نے دہشتگردی کو ختم کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے، دہشتگردوں کی باقیات آخری ہچکیاں لے رہی ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی اچھا حکومتی اقدام ہے، ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، قومی ایکشن پلان کی کھل کر حمایت کی، نیشنل ایکشن پلان کو اس کی روح کے مطابق کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے سے اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے 47 والے جذبے سے سرشار ہیں، ریاستی اداروں نے آواز دی، تو سروں پر کفن باندھ کر فرنٹ لائن پر ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 779718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش