0
Saturday 23 Feb 2019 22:34

عمران حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل، کھربوں کے قرضے بھی کم پڑگئے

عمران حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل، کھربوں کے قرضے بھی کم پڑگئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا، کھربوں روپے کے قرضے بھی کم پڑ گئے، دو ہفتے کے دوران اوسطا ًروزانہ 9 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے دو ہفتوں میں 128 ارب 67 کروڑ 13 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم اس دوران 128 ارب 67 کروڑ روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 49 کھرب 73 ارب 44 کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ حکومت کچھ عرصہ تو صرف قرض لے کر ہی اخراجات پورے کرتی رہی، لیکن اب قرض کے ساتھ ساتھ نوٹوں کی چھپائی بھی شروع ہو گئی ہے۔ دو ہفتوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99 ارب روپے، جبکہ کمرشل بینکوں سے 21 کھرب 58 ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے بے تحاشہ قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، اس کو نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 779722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش