QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے طالبہ نمرہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا

23 Feb 2019 23:09

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، مجھے تفصیلی رپورٹ چاہیئے کہ یہ واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقہ انڈہ موڑ کے قریب میڈیکل کی طالبہ نمرہ بیگ کی مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، مجھے تفصیلی رپورٹ چاہیئے کہ یہ واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ انہیں فوری قاتل گرفتار کرکے رپورٹ کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 779729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779729/وزیراعلی-سندھ-نے-طالبہ-نمرہ-کی-مبینہ-پولیس-مقابلے-میں-جاں-بحق-ہونے-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org