0
Saturday 23 Feb 2019 23:13

چیف جسٹس نے زیرِ التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس نے زیرِ التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ و دیگر ججز بھی شریک تھے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اجلاس میں طویل عرصے سے زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دیا جبکہ طویل عرصے سے زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے مربوط نظام وضح کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے اجلاس میں کہا کہ وکلا کی جانب سے غیرضروری سماعت ملتوی کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے، وکلا کی جانب سے غیرضروری سماعت ملتوی کرنا مقدمات کے فیصلے میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے اور جھوٹے مقدمے بازی کی بھی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے، سول، کرمنل اور ریونیو سے متعلق مقدمات فوری حل کرنے کا نظام وضح کیا جائے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو اقدامات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس احمد علی چیخ نے اجلاس میں بتایا کہ کرمنل، سول اور دیگر مقدمات کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 779731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش