QR CodeQR Code

ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل کا قیام

24 Feb 2019 01:56

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، بھارت اگر بین الاقوامی سرحد پر کوئی کارروائی کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت نے اپنی سیاست کی خاطر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دفترخارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ کرائسسز مینجمنٹ سیل ایمرجنسی حالات کیلئے بنایا گیا ہے جو صورتحال پر نظر رکھے گا اور سفارتی و سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، بھارت اگر بین الاقوامی سرحد پر کوئی کارروائی کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بھارت نے اپنی سیاست کی خاطر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر بھی لوگ سمجھتے ہيں کہ مودی سرکار پلوامہ واقعے کو سیاست کی نذر کررہی ہے۔ یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کار خودکش حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 779743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779743/ہنگامی-حالات-سے-نمٹنے-کیلئے-پاکستانی-دفتر-خارجہ-میں-کرائسز-مینجمنٹ-سیل-کا-قیام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org