QR CodeQR Code

آغا سراج درانی کے اہل خانہ کے ساتھ ناورا سلوک قابل افسوس ہے، اسداللہ بھٹو

24 Feb 2019 03:39

ایک بیان میں رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، کرپشن کا خاتمہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے احتساب کے عمل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جو قومی مفاد میں نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اہل خانہ کے ساتھ نیب اہلکاروں کی بدتمیزی و ناورا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب و احترام انسانیت کا ساتھ ساتھ ہونا ضروری ہے، سندھ اسمبلی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا بیان اور وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس نے پاکستان کے بچے بچے کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے بلاتفریق احتساب ضروری ہے، کرپشن کا خاتمہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے احتساب کے عمل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جو قومی مفاد میں نہیں ہے، لہٰذا چیئرمین نیب فوری طور پر وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کا اور اسپیکر آغا سراج درانی کے بیان کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں تاکہ اس طرح کے دلخراش واقعات کو آئندہ روکا جاسکے اور احتساب و احترام ساتھ ساتھ جاری رہیں۔


خبر کا کوڈ: 779746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779746/آغا-سراج-درانی-کے-اہل-خانہ-ساتھ-ناورا-سلوک-قابل-افسوس-ہے-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org