QR CodeQR Code

عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے میں دیر نہ کرے، سید صلاح الدین

24 Feb 2019 09:47

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین متحدہ جہاد کونسل کا کہنا تھا کہ پلوامہ فدائی حملے کی آڑ میں کئی بھارتی ریاستوں میں سرکاری ایما پر ہندو بلوائیوں کو کشمیریوں پر حملے کرنے کے لئے اکسایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہروں اور ریاستوں میں کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک نے قائداعظم کے دو قومی نظریہ کی حقانیت پر پھر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اب دیر نہ کرے۔ تنازعہ کشمیر جلد حل نہ ہوا تو چنگاری خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ فدائی حملے کی آڑ میں کئی بھارتی ریاستوں میں سرکاری ایما پر ہندو بلوائیوں کو کشمیریوں پر حملے کرنے کے لئے اکسایا جا رہا ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کا نتیجہ ہی ہے کہ کشمیری عوام انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 779753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779753/عالمی-برادری-مسئلہ-کشمیر-حل-کرانے-میں-دیر-نہ-کرے-سید-صلاح-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org