0
Sunday 24 Feb 2019 10:58

نوشہرہ، ہوائی فائرنگ سے 15 سالہ طالبہ جاں بحق

نوشہرہ، ہوائی فائرنگ سے 15 سالہ طالبہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ہوائی گولی لگنے سے 15 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق باڑہ بانڈہ کی رہائشی طالبہ ایمن خان گھر کے صحن میں امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی کہ اندھی گولی آکر اس کے سر میں جا لگی۔ پولیس کے مطابق طالبہ کو تشویشناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ رسالپور پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نوشہرہ کے ہر تھانے کی حدود میں ہوائی فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، تاہم ہوائی فائرنگ کی لعنت ختم نہ کی جا سکی۔
خبر کا کوڈ : 779769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش