0
Sunday 24 Feb 2019 13:13

ہم نعرہ تکبیر اور نعرہ حیدری کی گونج میں انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، علامہ محمد حسین اکبر

ہم نعرہ تکبیر اور نعرہ حیدری کی گونج میں انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، علامہ محمد حسین اکبر
اسلام ٹائمز۔ سربراہ ادارہ منہاج الحسین و سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم بالعموم اور شیعان حیدر کرار پاکستان بالخصوص پاک فوج کیساتھ ہیں، ازلی دشمن انڈیا کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہم اس کی گیڈر بھبھکیوں میں آنیوالے نہیں، بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان کو نقصان پہنچا سکے گا۔ انہوں نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کربلا کے ماننے والے ہیں، شہدائے کربلائے کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہیں، جنہوں نے قلت کے باوجود خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے زمانے کی سب سے بڑی طاقت سے ٹکر لے کر انہیں قیامت تک کیلئے شکست فاش دی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنی کثرت کے گھمنڈ میں پاکستان کو پاکستانی عوام کو پاکستانی افواج کو معمولی نہ سمجھے، ہم نہ تو تمہاری کثرت سے ڈرنے والے ہیں، نہ ہی تمہاری دھمکیوں سے مرعوب ہونیوالے ہیں، ہم نعرہ تکبیر اور نعرہ حیدری کی گونج میں تمہاری اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ پاکستان کے تمام شیعان حیدر کرار، علماء، عزادار، دانشور, طالبعلم, وطن عزیز کی سالمیت اور بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مودی سرکار، اس کی فوج، کابینہ، خیر خواہوں اور پشت پناہوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم نہ تو موت سے ڈرے ہیں نہ ڈریں گے، اگر ہمارے داخلی و سیاسی اختلافات ہیں تو وہ قوموں کی عظمت کا نشان ہوتے ہیں، لیکن اپنے ازلی دشمن کے مقابلے میں پوری ملت پاکستان بالعموم تمام مذاہب و مسالک کے علماء، دانشور، عوام اور خاص طور پر شیعان حیدر کرار سر بکف میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے ہمیں للکارا تو اس کا انجام پوری دنیا کیلئے عبرت کا سامان بن جائے گا، ہمیں اپنی پاک فوج پر ناز ہے، فخر ہے، اپنے اداروں پر بھروسہ ہے، خاص طور پر ہمارے آرمی کے تمام ادارے اور آئی ایس آئی کی کارکردگی کو دنیا مانتی ہے، ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت مطلوب و مقصود مومن ہے اور موت سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس فرمان کے مطابق ”کل یوم عاشورہ و کل ارض کربلا“ ہر وہ زمین جہاں حق و باطل کا معرکہ لڑا جائے، وہ زمین کربلا ہے اور ہر وہ دن جس دن حق اور باطل آمنے سامنے برسرپیکار ہوں، وہ دن روز عاشور کہلاتا ہے۔ ہم سرزمین کفار بھارت کو ان کافروں کا قبرستان بنا دیں گے اور پرچم اسلام بلند سے بلند تر رہے گا اور ان شاء اللہ ہمارے کشمیری مظلوم مسلمانوں کو آزادی کا دن دیکھنا نصیب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 779788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش