0
Sunday 24 Feb 2019 13:29

ملتان، پی پی 218 ضمنی الیکشن، ظفر احمد راں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

ملتان، پی پی 218 ضمنی الیکشن، ظفر احمد راں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جنرل الیکشن 2018ء میں پی پی 218 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ظفر احمد راں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، ظفر راں نے 2018ء جنرل الیکشن میں 25 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس سے قبل ملتان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے نون لیگ کی حمایت حاصل کر لی، ذرائع کے مطابق پی پی 218 پر نون لیگ پی پی امیدوار ملک ارشد راں کی حمایت کرے گی۔ ملک ارشد راں کو دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ ہوا تھا، پی پی 218 کی نشست تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک مظہر عباس راں کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، عام انتخابات میں پی پی کے ملک عباس راں نے تحریک انصاف کے مظہر عباس راں سے شکست کھائی تھی۔

ضمنی انتخابات میں پی پی نے ملک عباس کے بھائی ملک ارشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے، عام انتخابات میں نون لیگ کے ملک ظفر راں نے پچیس ہزار ووٹ حاصل کئے تھے، پچیس ہزار ووٹ لینے والی نون لیگ کا وزن بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کے پلڑے میں پڑ گیا۔ واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018ء میں پی پی 218 سے پی ٹی آئی کے ملک مظہر عباس راں 45817 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پی پی پی کے رہنما ملک محمد عباس 37417 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ نون لیگ کے امیدوار ملک ظفر احمد راں 25088 ووٹ لے سکے تھے، پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس راں کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوچکی ہے، جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 779799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش