0
Sunday 24 Feb 2019 14:13

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 779806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش