QR CodeQR Code

ہمارے ایک ہاتھ میں کشمیر اور ایک میں فلسطین کا جھنڈا ہے، طاہر اشرفی

24 Feb 2019 15:20

پی یو سی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ان کو صرف بیٹھ کر اللہ اللہ کرنی چاہئے، مشرف اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کی بات بھی کرتے ہیں، جو تشویشناک ہے، اسرائیل ہمارے فلسطینی بھائیوں کا قاتل اور ہماری زمین پر قابض اور ناجائز ریاست ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کو تسلیم کر لیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں چئیرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، بہاولپور مدرسے کیخلاف انڈیا کی جانب سے جھوٹا پروپینگڈا پھیلایا گیا، وہاں معصوم بچے قرانی تعلیمات حاصل کرتے ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جدوجہد کی اور قربانیاں دی ہیں، بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا نے بہاولپور کے مدرسے پر دہشتگردی کا پروپیگنڈا کیا، مدرسے میں معصوم بچے قرانی تعلیمات حاصل کرتے ہیں۔
 
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگرد کبھی اے پی ایس، کبھی گلشن اقبال پارک، کبھی چرچز اور کبھی مساجد کو نشانہ بناتے ہیں، کلبھوشن کا معاملہ پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوچکا، جبکہ بھارت کے اندر صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں 160 مساجد اور 250 چرچز کو جلایا گیا ہے۔ طاہر اشرفی نے سابق صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ان کو صرف بیٹھ کر اللہ اللہ کرنی چاہئے، مشرف اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کی بات بھی کرتے ہیں، جو تشویشناک ہے، اسرائیل ہمارے فلسطینی بھائیوں کا قاتل اور ہماری زمین پر قابض اور ناجائز ریاست ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کو تسلیم کر لیں، ہمارے ایک ہاتھ میں کشمیر اور ایک ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا ہے، اور ہم اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 779826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779826/ہمارے-ایک-ہاتھ-میں-کشمیر-اور-فلسطین-کا-جھنڈا-ہے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org