0
Sunday 24 Feb 2019 18:17

سی پیک کے روٹ پر واقع خضدار کی سبزی منڈی بنیادی سہولیات سے محروم

سی پیک کے روٹ پر واقع خضدار کی سبزی منڈی بنیادی سہولیات سے محروم
اسلام ٹائمز۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر واقع خضدار کی سبزی مسائل کا گڑھ بن گئی جس کے باعث تاجر اور خریدار پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ خراب صورتحال کے باعث کاروبار متاثر ہونے لگا۔ سبزی فروشوں کے مطابق جھالاوان کے نام سے مشہور سبزی منڈی سے ملک بھر میں روزانہ لاکھوں روپے کی سبزی اور فروٹ سپلائی ہوتا ہے جبکہ یہاں سے ایران کو بھی سبزی اور پھلوں کی ترسیل کی جاتی ہے لیکن منڈی پھر بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ منڈی کے اطراف چار دیواری ہے اور نہ ہی دوسرے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شیلٹر نہ ہونے کی وجہ سے سبزیاں بھی کھلے آسمان تلے پڑی رہتی ہیں جس کے باعث اجناس خراب ہو جاتی ہیں۔ صفائی کی صورتحال ابتر ہے۔ پانی اور بجلی کی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ سبزی اور پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی کے مسائل سے کئی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کو تحریری اور زبانی طور پر آگاہ کیا لیکن بہتری کے لئےکوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ منڈی میں سہولیات فراہم کرے اور اسے صحیح معنوں میں فعال بنائے۔
 
خبر کا کوڈ : 779837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش