0
Sunday 24 Feb 2019 18:33

ڈیرہ مراد جمالی، بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

ڈیرہ مراد جمالی، بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ مراد جمالی مزدور چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔ واقعے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 779840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش