0
Sunday 24 Feb 2019 19:27

جنگ مسلط کی گئی تو ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائینگے، ایئر چیف

جنگ مسلط کی گئی تو ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائینگے، ایئر چیف
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی، تو ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 779847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش