0
Sunday 24 Feb 2019 21:05

بجٹ 20-2019ء، ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے تجاویز طلب

بجٹ 20-2019ء، ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے تجاویز طلب
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 20-2019ء کے بجٹ میں انکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے تجاویز طلب کرلیں، سفارشات کیلئے 5 مارچ تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اس مقصد کیلئے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)، تمام بڑے شہروں کی تجارتی و صنعتی تنظیموں، اوورسیز چیمبر اور امریکن بزنس کونسل کو خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ اور سمال چیمبر آف کامرس سمیت دیگر کاروباری تنظیموں سے بھی سفارشات مانگی گئی ہیں۔ یہ تجاویز انکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے مانگی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نئے بجٹ کی تیاری کے دوران ان تجاویز کا بغور جائزہ لے گی اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 779859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش