QR CodeQR Code

پاراچنار، انڈیا جارحیت کیخلاف ڈھول کی تاپ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد

24 Feb 2019 22:06

ہندوستان کی دھمکیوں کے خلاف آج مان سنگھ گیٹ کے دوکانداروں نے قصائی محلے سے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء پاراچنار شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے، اُس کے بعد پورانے جیل روڈ پر ایم سی بی بینک کے سامنے مودی کا پتلا جلاگیا۔


اسلام ٹائمز۔ آج پاراچنار میں دکانداروں اور قافلہ سالاران پاکستان نے انڈیا کے خلاف ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ڈھول کی تھاپ پر مان سینگھ گیٹ کے دکانداروں اور قافلہ سالاران پاکستان نے ہندوستان مودی سرکار کے جارہیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر ہندوستانی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ قبائل مادر وطن کی دفاع کے لئے ہندوستان کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ اور آئندہ بھی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ ہندوستان کی دھمکیوں کے خلاف آج مان سنگھ گیٹ کے دوکانداروں نے قصائی محلے سے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء پاراچنار شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پاراچنار پریس کلب پہنچے، اُس کے بعد پورانے جیل روڈ پر ایم سی بی بینک کے سامنے مودی کا پتلا جلاگیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ احتجاجی ریلی سالار قافلہ فائیوسٹار کربلائی ممتاز حسین اور مان سینگھ کیٹ کے دکاندار رجب علی سمیت دیگر دکانداروں اور سالاران کے نگرانی میں نکالی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 779869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779869/پاراچنار-انڈیا-جارحیت-کیخلاف-ڈھول-کی-تاپ-پر-احتجاجی-ریلی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org