QR CodeQR Code

شریف خاندان اور مسلم لیگ کی ترجیح نواز شریف کی صحت ہے، مریم اورنگزیب

25 Feb 2019 00:58

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت نے چند ماہ میں معاشی حالات خراب کردئیے ہیں، ہم نے انہیں بہت اچھی حالت میں ملک دیا تھا، ہم نے حکومت کو آگے لے جانے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ہرچیز کو تباہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنماء مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور شریف خاندان کی ترجیح نواز شریف کی صحت ہے، کل ضمانت ہوگئی تو نواز شریف کا علاج شروع ہوجائے گا، علاج کہاں سے کرانا ہے، یہ فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، حکومت کی کارکردگی پر بات کریں تو یہ الزامات شروع کردیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے عدالتوں پر نہیں بلکہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی، نیب کے کیس کمزور ہوتے ہیں، اس لیے ان میں سے کچھ نہیں نکلتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چند ماہ میں معاشی حالات خراب کردئیے ہیں، ہم نے انہیں بہت اچھی حالت میں ملک دیا تھا، ہم نے حکومت کو آگے لے جانے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ہرچیز کو تباہ کیا۔ رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کا موقف اس لیے تسلیم کیا کہ پوری پاکستانی قوم نے متحد ہوکر بھارت کو جواب دیا، بھارت کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 779881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779881/شریف-خاندان-اور-مسلم-لیگ-کی-ترجیح-نواز-صحت-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org