0
Monday 25 Feb 2019 08:57

کراچی، جعفرطیار ملیر میں 3 منزلہ عمارت گرگئی، 3 افراد جاں بحق

کراچی، جعفرطیار ملیر میں 3 منزلہ عمارت گرگئی، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے جعفرطیار ملیر میں 3 منزلہ عمارت گرگئی، ایک خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں صبح ساڑھے 7 بجے 30 سال پرانی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، امدادی ادارے طلب کرلیے گئے، 3 منزلہ رہائشی عمارت 96 گز پر تعمیر کی گئی تھی، جس میں 35 سے 40 زائد افراد رہائش پزیر تھے۔ اب تک 2 لاشیں اور 5 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے، صبح 10 بجے ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا۔ ریسکیو نے واقعے میں زخمی پانچ افراد کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پڑوسی کے مطابق صبح یہاں سے گزرا، تو عمارت میں دراڑ پڑی ہوئی تھی۔ کئی گھنٹ تاخیر سے ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری جائے حادثہ پر پہنچیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تفصیلی رپورٹ دی جائے کہ عمارت کیسے گری، ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی ڈیڑھ گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے، انکا کہنا تھا کہ ریسکیو کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 779897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش