0
Monday 25 Feb 2019 10:35

سعودی ولی عہد کے استقبال پر ہونیوالے اخراجات کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی

سعودی ولی عہد کے استقبال پر ہونیوالے اخراجات کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوگی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے متفرق درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ جسٹس عاطر محمود درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست ممتازز قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کی آمد پر عوام کے 20 کروڑ خرچ کئے گئے، 3 سو لگژری گاڑیاں کرائے پر لی گئیں، ایف 16 اور ایف 17 نے مہمان کو ہوائی پروٹوکول دیا۔ درخواستگزار نے کہا ہے کہ جہازوں کے پروٹوکول آپریشن پر عوام کے کروڑوں روپے الگ سے خرچ کیے گئے جبکہ قائداعظم محمد علی جناح نے وزراء پر عوام کے پیسوں سے چائے پینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے، معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت عدالت اخراجات کی تمام تر تفصیلات طلب کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 779905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش