0
Monday 25 Feb 2019 11:17

لاہور میں میٹرو بسیں حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق

لاہور میں میٹرو بسیں حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آمنے سامنے سے آنیوالی دو میٹرو بسیں ٹکرانے کے بعد ٹریک بند ہونے سے بس سروس معطل ہو گئی جبکہ ریسکیو کی 7 ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 779911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش