QR CodeQR Code

بلوچستان کے 5 بچوں اور پھوپھی کی اموات کا معمہ حل ہوگیا

25 Feb 2019 12:10

ہر زاویئے سے تحقیقات کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ قصرناز کے کمرے میں کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کیلئے کیا گیا اسپرے بچوں اور پھوپھی کی جان لے گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کمرے کے فرش اور بیڈ سے خطرناک ڈی ڈی ٹی پاؤڈر کے نمونے ملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقہ پشین سے کراچی آنے والے پانچ بچوں اور ان کی پھوپھی کی اموات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے اپنی رپورٹ میں قصرناز کے کمرے میں اسپرے کی گئی کیڑے مار دوا کو وجہ قرار دے دیا۔ اکیس فروری کو پشین کا زمیندار فیصل اپنی بیوی، بہن اور  پانچ بچوں کیساتھ قصر ناز میں ٹھہرا اور صدر میں ایک ریسٹورنٹ سے بریانی منگوا کر کھائی۔ صبح اچانک بچوں اور بہن کی حالت بگڑ گئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 بچے اور پھوپھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔ ابتدائی طور پر شبہ ہوا کہ کہیں صدر سے لائی گئی بریانی تو مضر صحت نہ تھی یا راستے میں کھایا گیا کھانا زہر بن گیا۔ ہر زاویئے سے تحقیقات کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ قصرناز کے کمرے میں کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کیلئے کیا گیا اسپرے  بچوں اور پھوپھی کی جان لے گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کمرے کے فرش اور بیڈ سے خطرناک ڈی ڈی ٹی پاؤڈر کے نمونے ملے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 779931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/779931/بلوچستان-کے-5-بچوں-اور-پھوپھی-کی-اموات-کا-معمہ-حل-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org