0
Monday 25 Feb 2019 12:18

ہائیکورٹ نے سعودی ولی عہد کے اسقبال پر ہونیوالے اخراجات کی تفصیل مانگ لی

ہائیکورٹ نے سعودی ولی عہد کے اسقبال پر ہونیوالے اخراجات کی تفصیل مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کیے گئے اخراجات کی تفصیلات کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو 19 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے درخواستگزار سے کہا کہ آپ کو معلومات کے حصول کیلئے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہئے تھا۔ درخواستگزار وکیل نے کہا کہ مفاد عامہ کے کیسز میں انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا لازمی نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کی آمد پر عوام کے 20 کروڑ خرچ کیے گئے، 300 لگژری گاڑیاں کرائے پر لی گئیں، ایف 16 اور ایف 17 نے مہمان کو پروٹوکول دیا، سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت حکومت سے اخراجات کی تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 779933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش