0
Monday 25 Feb 2019 12:30

کوئٹہ، پولیس اہلکار کی رکشا ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل، وزیراعلٰی نے نوٹس لے لیا

کوئٹہ، پولیس اہلکار کی رکشا ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل، وزیراعلٰی نے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کے رکشا ڈرائیور اور شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وزیراعلٰی بلوچستان نے نوٹس لے لیا۔ کوئٹہ میں پولیس اہل کاروں نے بیچ سڑک پر رکشا ڈرائیور اور ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر اہلکار کو معطل کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے رکشے کو نقصان پہنچایا اور ڈرائیور کو باہر نکال کر مارا۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکار نے قریب ہی موبائل فون سے واقعہ کی ویڈیو بنانے والے شہری سے فون چھین لیا اور اسے بھی تھپڑ مارے۔ قریبی پلازہ کی بالائی منزل سے ایک شہری نے واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو معطل کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 779936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب