0
Monday 25 Feb 2019 16:17

دفعہ 35 اے کو ہٹانے کا تقاضا کرنیوالے آگ سے کھیل رہے ہیں، شیخ مصطفٰی

دفعہ 35 اے کو ہٹانے کا تقاضا کرنیوالے آگ سے کھیل رہے ہیں، شیخ مصطفٰی
اسلام ٹائمز۔ شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی انفرادیت، وحدت و کشمیریت، صدیوں کا بھائی چارہ اور کشمیر کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی اور مساوات کے اصولوں پر نیشنل کانفرنس کا منشور رہا ہے، جس پر آج بھی یہ عوامی اور سیاسی نمائندہ جماعت چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ آئین کی بالادستی سمجھ کر آئینی حدودوں کے تحت ہی کام کرتی آئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ تشدد کے خلاف اور عدم تشدد کی حامی رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے آج شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی عہدیداروں کی ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور اس کی عظیم قیادت ہمیشہ ریاست میں امن و امان کی فضا قائم و دائم رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی راحت رسانی کے ساتھ ساتھ تینوں خطوں کے لوگوں کی خوشحالی، تیز ترقی کے لئے عظیم قدروں کی آبیاری کرتے رہی ہے اور ہمیشہ فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مرحوم مفتی محمد سعید اور اس کی بیٹی محبوبہ مفتی نے اقتدار کی خاطر ملک کی بدترین اور کٹر فرقہ پرست جماعت آر ایس ایس اور بی جے پی کے ساتھ الائنس کر کے ان فرقہ پرست طاقتوں کو کشمیر میں قدم جمانے کا موقع دیا ہے۔ ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے ہندوستان کے مہاراجہ ہری سنگھ کے مشروط الحاق کی بنیاد ہے اور کوئی بھی طاقت ان کو ہٹانے کی جسارت نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو فرقہ پرست طاقتیں اس دفعہ کو ہٹانے کا تقاضا کرتی ہیں وہ آگ کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور اس سے ملک کے اتحاد و آزادی کو بھی خطرہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 779938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش