QR CodeQR Code

حزب اللہ نے اپنی ایمانی طاقت اور جذبہ حریت سے اسرائیل کو شکست دی، شیخ محمد حسن جعفری

10 Jun 2011 19:25

اسلام ٹائمز:شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ ایمان کے آگے طاغوت کی کوئی حیثیت نہیں اور جب جب، جہاں جہاں حق آیا ہے باطل کو منہ چھپا کر بھاگنا پڑا ہے


اسکردو:اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے اپنی ایمانی طاقت اور جذبہ حریت سے اسرائیل جیسی سپر طاقت کو شکست دی، ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم بھی ایمان پر ثابت قدم رہیں اور زبانی نعروں اور دعووں کی بجائے عملی طور پر قربانی دینے کے لئے تیار رہیں۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے مٹھی بھر جانبازوں نے باطل قوتوں کو شکست دے کر ثابت کر دیا ہے کہ ایمان کے آگے طاغوت کی کوئی حیثیت نہیں اور جہاں جہاں، جب جب حق آیا ہے باطل کو منہ چھپا کر بھاگنا پڑا ہے، اُنہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے فوج کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور اس طرح کا طرز عمل افسوس ناک ہے، ہمیں اپنے دفاعی اداروں کا احترام کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ فوج کے اندر موجود خامیوں کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کو عوام اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے فاصلے بڑھانے کا موقع نہ مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 77994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77994/حزب-اللہ-نے-اپنی-ایمانی-طاقت-اور-جذبہ-حریت-سے-اسرائیل-کو-شکست-دی-شیخ-محمد-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org