0
Monday 25 Feb 2019 12:54

جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے فیڈریشن مضبوط اور ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، زین قریشی

جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے فیڈریشن مضبوط اور ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا، زین قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہاں کی عوام کی دیرینہ خواہش بھی ہے، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے فیڈریشن مضبوط ہوگا اور یہاں کے عوام کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو جلد سب سیکرٹریٹ کی خوشخبری دیں گے، سب سیکٹریٹ کا قیام صوبے کے قیام کی پہلی کڑی ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو گراس روٹ لیول پر اختیارات منتقل کرنا چاہتے ہیں، جس سے عوام کے مسائل حل، ترقیاتی کام فوری طور پر ہونگے۔ انہوں نے کہا 2018ء کے انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا عوام کے اعتماد پورا اتریں گے، لاہور، اسلام آباد سے جتنے بھی وسائل ملے، حلقے اور عوام کی ترقی پر خرچ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 779957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش