0
Monday 25 Feb 2019 20:48

تحریک انصاف ہی سرائیکی قوم کو علیحدہ صوبے کا تحفہ دیگی، جہانگیر ترین

تحریک انصاف ہی سرائیکی قوم کو علیحدہ صوبے کا تحفہ دیگی، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، بھارتی گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتا، تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، سرائیکی خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے راجن پور سے منصوبوں کا آغاز کرنا وزیراعظم عمران خان کا احسن اقدام یے، پلوامہ حملہ دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا جواب ہے، جنوبی پنجاب کی غیور سرائیکی قوم کو تحریک انصاف ہی علیحدہ صوبے کا تحفہ دے گی، صحت انصاف کارڈ سے غریبوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہونگی، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں غریب مزدوروں کی آواز بلند کرکے عوام دوستی کا ثبوت دے دیا، جنوبی پنجاب سے محرومیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے ان کی رہائشگاہ پر ملنے والے وفد سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مہار شکیل احمد شاکر، ماسٹر حامد علی خان، سید فضل حسین شاہ، آغا عارف اقبال، مہار سجاد حسین شاکر، عقیل احمد سیال، مہار نیاز احمد خان سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ اس موقع پر مہار شکیل احمد شاکر نے کہا کہ سرائیکی خطے کی ترقی کیلئے جو عملی اقدامات کر رہی ہے، حکومتی اقدام کو سراہتے ہیں، حکومت مزید سرائیکی قوم کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی طور پر فنڈز فراہم کرے، تاکہ اس خطے سے پسماندگی دور ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 779960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش