0
Monday 25 Feb 2019 17:02

وزیراعظم کی افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

وزیراعظم کی افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کر دی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔ واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلہ دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 780024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش