0
Monday 25 Feb 2019 19:06

لاہور میں تحریک لبیک کی انڈیا کیخلاف احتجاجی ریلی، شدید نعرے بازی

لاہور میں تحریک لبیک کی انڈیا کیخلاف احتجاجی ریلی، شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ ملک پاکستان پوری امت مسلمہ کا ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے عظیم ملک ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہم اس کے وارث ہیں۔ پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے والے مودی اور اس کے حواری سن لیں پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کیساتھ ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھارت مردہ باد ریلی میں مرکزی ناظم نشرواشاعت و ترجمان تحریک لبیک یارسول اللہ پیر اعجاز اشرفی نے کیا۔ ریلی میں سرپرست اعلی لاھور محبوب الہی، زبیر احمد رضوی، محمد عثمان نوشاہی، صوفی  اکرم رضوی  المعروف اکرم نعرہ، ملک اشتیاق، افضل بٹ، نعمان خان ایڈووکیٹ، شکیل احمد، وسیم احمد و دیگر کارکنان اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈ سبز ہلالی قومی پرچم اور ٹی ایل پی کے پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی کے شرکاء ’’کشمیر چھین لیں گے‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جس سے روڈ پر کھڑے لوگ بھی ہاتھ ہلا کر جواب دے کر ریلی میں اپنی شمولیت کا اظہار کر رہے تھے۔

بھارت مردہ باد ریلی کے اختتام پر ترجمان اعجاز اشرفی نے مینار پاکستان آزادی چوک لاھور پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کا تعلق کلمہ طیبہ ہے اور کلمہ حق سے کوئی مسلمان پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ انہوں میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ہماری تاریخ سنہری ہے۔ ہمارے فوجی جوان ہمیشہ شہادت کے جذبے سے سرشار ملک کی حفاظت کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اعجاز اشرفی نے کہا ہمیں جذبہ حب الوطنی سکھانے والے ہمارے قائدین خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری ہیں، جنکی پُرامن جدوجہد سے لاکھوں اسلامیان پاکستان اپنے وطن پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں۔ اس وقت ایسی قیادت کا میدان میں ہونا انتہائی ضروری ہے جن کے پیچھے لاکھوں کارکنان و جانثاران انکے ایک اشارے کے منتظر ہوں۔ پیر زبیر احمد نے ایک قرار داد کے ذریعے کہا ہندو مذاکرات سے نہیں بلکہ مرمت سے ٹھیک ہوگا۔ افواج پاکستان جہاد کا اعلان کرے، ہم شہادت کے جذبہ کیساتھ تیار ہیں۔ کارکنان نے ہاتھوں کو اٹھا کر تائید کی۔
خبر کا کوڈ : 780035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش